محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ کی تاشفین صفدر چوہدری ، سلمی سعید ہاشمی سے ملاقات

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ کی مخصوص نشست خواتین پر منتخب اراکین اسمبلی تاشفین صفدرچوہدری ، سلمیٰ سعید ہاشمی سے پنجاب اسمبلی میںملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ لیبرونگ کی تنظیم سازی سے آگاہ کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ کی نئی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اراکین اسمبلی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان سے مشاورت کررہے ہیں تاکہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ لیبرونگ کو مضبوط فعال اور مستحکم بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین اسمبلی تاشفین صفدر اور سلمیٰ سعید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چوہدری شجاعت حسین کے فرزند ہے ہم انکے ساتھ مل کر قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔انہوںنے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو میثاق معیشت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ازحد ضروری ہے ۔