اٹک پولیس کی کارروائی ،نشیات سمگلر گرفتار اور منشیات برآمد

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے کارروائی کرکےمنشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے، اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر صنوبر کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 3600 گرام چرس برآمد کر لی، دوسری جانب تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات کے سوداگر وقار یونس کی تلاشی لینے پر 1250 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دوران چیکنگ بدنام زمانہ منشیات فروش میر واعظ کی پڑتال کرنے پر 1470 گرام چرس برآمد کر لی، ایک اور کارروائی میں تھانہ باہتر پولیس کی ٹیم نے فیصل شہزاد کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم فیصل شہزاد سے 375 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔\378