تاجر اور دکاندار رمضان المبارک کے احترام میں ناجائز منافع خوری ترک کر دیں،خرم نواز گنڈاپور

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تاجراور دکاندار رمضان المبارک کے احترام میں ناجائز منافع خوری ترک کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز یہاں اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پھل، سبزیوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ اللہ کو ناراض کرنے کا سبب ہے،دنیا کے معمولی فائدہ کے لئے اپنی عاقبت خراب نہ کریں اور مخلوقِ خدا کو تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور گرانی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں زندگی میں باردگر رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا کی ہے ،اس توفیق اور نعمت کا بہترین شکریہ ہے کہ ہر صاحب استطاعت مخلوق خدا کو فائدہ پہنچائے اور ناحق کسی کو تنگ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی کا مہینہ ہے۔