خیبر پختونخوا ،صدراتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ،109ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:30

ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا میں صدراتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، 145 کے ایوان میں 118 ممبران نے ووٹ پول کرنے تھے۔ جس میں 109 نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ جے یوآئی کے بائیکاٹ کے باعث 9 ارکان نے ووٹ پول نہیں کئیژخیبر پختونخوا میں صدراتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

145 کے ایوان میں 118 ممبران نے ووٹ پول کرنے تھے۔ جس میں 109 نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ جبکہ جے یوآئی کے بائیکاٹ کے باعث 9 ارکان نے ووٹ پول نہیں کئے۔ خیبر پختونخوااسمبلی میں پہلاووٹ صوبائی وزیربلدیات ارشدایوب اورآخری ووٹ محمدادریس نے کاسٹ کیا۔۔

(جاری ہے)

ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں وزیر اعلی خیبر پختونخو اعلی امین گنڈا پور ، سپیکر بابر سلیم سواتی ، ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ، احمد کریم کنڈی ، مینا خان آفریدی ، سردار شاہ جہاں یوسف ، سید فخر جہاں ، محمد اقبال خان وزیر ، ملک طارق اعوان ، نیلو فر بابر ، شہلا بانو، ارباب وسیم ، احسان اللہ میاں خیل ، ارباب زرک خان ، قاری ظاہر خان ، جلال خان ، ڈاکٹر امجد ، افتخار علی مشوانی ، ارشد علی ، عامر فرزند خان ، عبدالکریم خان ، ڈاکٹر عباد اللہ ، عبدالمنعیم ، مصور خان ، اجمل خان ، فضل الہی ،اکبر ایوب ، فضل حق ، نیک محمد خان ، عبید الرحمان ، عجب گل وزیر ، صوبیہ شاہد ، زاہد اللہ ، رجب علی خان عباسی ، فضل حکیم خان ، محمد عارف ، حمید الرحمان ،زاہد چن زیب ، فضل شکور ،تاج محمد ، اکرام اللہ ، رنگیز خان ، عاقب اللہ ، محمد عثمان ، محمد رشید خان ، شفیع اللہ ، ہمایوں خان ، لیاقت علی خان ، سید قاسم علی شاہ ، محمد خورشید ، حمید الرحمان ، فیصل خان ترکئی ، لیئق محمد خان ، ریاض خان ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ، محمد نعیم ، فتح الملک ، طفیل انجم ، مرتضی خان ، محمد سجاد خان ، سلطان روم خان ، خالد خان ، گل ابراہیم ، شیر علی آفریدی ، خلیق الرحمن ، سمیع اللہ خان ، شفیع اللہ خان ، میاں محمد عمر کاکا خیل ، زرشاد خان ، افتخار احمد خان جدون ، طارق محمود ، افتخا ر اللہ جان ، علی شاہ خان ، اورنگزیب خان ، محمد ریاض ، منیر حسین ، محمد عدنان قادری ، کرامت اللہ ، ارباب محمد عثمان خان ، شاہ ابو تراب خان بنگش ، آفتاب عالم آفریدی ، انور زیب خان ، زر عالم خان ، محبوب شیر خان ، ابتسام علی ، نذیر احمد عباسی ، مشتاق احمد غنی ، طارق سید ، جوہر محمد ، زبیر خان ، محمد سہیل آفریدی ، محمد یامین ،عبدالکبیر خان ، عبدالسلام ، راحت فتخ علی خان ، ملک عدیل اقبال ، محمد انور خان ، علی ہا دی ، محمد ظاہر ، پشتون یار ، آصف خان ، عبدالغنی ، محمد اسرار خان ، محمد اعظم خان شامل ہیں۔