بورڈ بازار پشاور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی

اتوار 10 مارچ 2024 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) بورڈ بازار پشاور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی۔ بورڈ بازار میں موٹرسائیکل پر مبینہ خودکش حملہ آور دہشتگرد ساتھی کے ہمراہ سوارتھا۔ہلاک خودکش حملہ آور پشاور میں عارضی رہائش پذیر تھا،تعلق دیر سے تھا۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق بورڈ بازار پشاور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

بورڈ بازار میں موٹرسائیکل پر مبینہ خودکش حملہ آور دہشتگرد ساتھی کے ہمراہ سوارتھا۔ہلاک خودکش حملہ آور پشاور میں عارضی رہائش پذیر تھا،تعلق دیر سے تھا۔مبینہ خودکش حملہ کی شناخت سیلمان کے نام سے ہوئی ہے۔مبینہ خودکش کی ڈائری اور موبائل سم وغیرہ برآمد ہو ئی ہے۔ ہلاک مبینہ خودکش و دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے ۔ مبینہ خودکش حملہ آور کا مبینہ ٹارگٹ آج کبوتر چوک میں پی ٹی آئی کا جلسہ تھا ۔ دھماکے میں ہلاک دوسرے دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہیں ۔تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔