د*جامعہ تربت کے ملٹی پرپزہال میں جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا
اتوار 10 مارچ 2024 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل وائلڈ گارڈن کا بھی افتتاح کیا۔ نمائش کے چیف آرگنائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار بلوچ نے اس نمائش کو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ قرار دیاجو انتہائی کامیاب رہا، جس میں بلوچستان کے متنوع نباتات کی نمائش کی گئی۔
انہوں نے ان قیمتی وسائل کو محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر افتخاربلوچ نے دعویٰ کیا کہ جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد یونیورسٹی آف تربت کی ایک منفرد کوشش ہے جو کہ بلاشبہ پاکستان بھر کے دیگر اداروں اور افراد کو ملک کے اس قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ترغیب دے گی۔ تربت میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے فاریسٹ آفیسر نصرت اللہ بلوچ نے پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے جنگلات کی دیکھ بال کی ٹیکنیکس اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکیفیکلٹی ممبر ارشاد احمد بلوچ نے جنگلی پھولوں کو درپیش خطرات کی طرف توجہ مبذول کروائی۔گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر شمبے کریم نے بلوچی نثر اور شاعری میں کہور (مکران کا ایک مقامی درخت) کا ایک تاریخی جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ جامعہ تربت شعبہ سوشیالوجی کے فیکلٹی ممبر نادل بلوچ نے لیجنڈری درخت "کیچ ئ چنال" کی تاریخ اور اہمیت پر اظہارخیال کیا جو کیچ میں عوامی جلسوں، تقریبات اور سماجی اجتماعات کے لیے ایک خصوصی اہمیت کے حامل جگہ کے طور پر استعمال ہوتاتھا۔اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر افتخار بلوچ نے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد ،ڈین ڈاکٹر عبدالصبور،رجسٹرار گنگزاربلوچ، یونیورسٹی حکام،اساتذہ کرام ، شرکائ اور مقررین کا نمائش کے کامیاب انعقاد میں تعاون اور کردار ادا کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔ نمائش کے اختتام پر منتظمین، شرکائ اور مقررین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی‘ مریم نواز
-
گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.