سرفراز بگٹی کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان

براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پیر 11 مارچ 2024 01:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا نقصان کیا، قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔