ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں فروٹ و سبزی کے دام مہنگے نہ کئے جائیں اگر کسی نے مہنگے داموں منافع خوری کی کوشش کی تو اسکے خلاف قانونی قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا، شہزاد علی پہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ میر پور خاص

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 11 مارچ 2024 14:50

میرپورخاص (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ2024 ء) میرپورخاص شہزاد علی پہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ میر پور خاص نے اپنے ریجن کے تمام سکریٹریز اور مارکیٹ کمیٹی عملے کے ساتھ  مٹنگ کی اس سلسلے میں ڈائریکٹر شہزاد پنہور نے رمضان شریف کے سلسلے میں کنٹرول ریٹ پر بات چیت کی اور ہدایت جاری کیں کہ سندھ حکومت کی ھدایت کے مطابق آکشن  ریٹ  وصول کر کے لسٹ جاری کی جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد ریجنل  ڈایکٹر  نے سبزی و فروٹ منڈی دورہ کیا اور کمیشن ایجنٹ اور صدر منوں قریشی سے ملاقات کی اور ھدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں فروٹ و سبزی کے دام مہنگے نہ کئے جائیں اگر کسی نے مہنگے داموں منافع خوری کی کوشش کی تو اسکے  خلاف قانونی قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :