کمشنرہزارہ کی سربراہی میں انتظامی محکموں کے افسران کی میٹنگ ، ایک ماہ میں تجاوزات ختم کروانے کی ہدایت

پیر 11 مارچ 2024 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) کمشنر ہزارہ ظہیر الاسلام کی سربراہی میں ایبٹ آباد کے جملہ انتظامی محکموں کے افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان، آر ٹی اے سیکر ٹری، تحصیل میئر ایبٹ آباد و حویلیاں، اے سی ایبٹ آباد و حویلیاں، ٹی ایم اے ایبٹ آباد و حویلیاں، کنٹورنمنٹ بورڈ کے عہدران، واسا کے عہدران، ایوان تجارت کے عہدیداران اور وکلاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے بذریعہ پریزنٹیشن شہر بھر میں قائم تجاو زات، غیر قانونی پارکنگ، اڈوں وغیرہ کی نشان دہی کروائی گئی جس پر کمشنر ہزارہ نے شہر بھر میں کارروائیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں جن کا کام شہر بھر سے غیر قانونی تجاویزات اور پارکنگ وغیرہ کا خاتمہ کرنا ہوگا ، ان ٹیموں میں اے سی ، ٹی ایم اے سٹاف، پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران شامل ہوں گے۔کمشنر ہزارہ ظہیر الاسلام کی جانب سے جملہ محکمہ جات کو ایبٹ آباد بھر سے تجاو زات وغیرہ کے خاتمے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔