رشبھ پنت جلد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے، بی سی سی آئی

پیر 11 مارچ 2024 20:51

رشبھ پنت جلد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے، بی سی سی آئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے کہا ہے کہ رشبھ پنت اس وقت اچھی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں، انہیں جلد مکمل فٹ قرار دے دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے کہا کہ رشبھ پنت رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بہت خاص ہوگا، رشبھ ہمارا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

رشبھ پنت ایکسیڈنٹ کے دوران شدید چوٹوں کی وجہ سے کرکٹ سے طویل عرصہ کے لئے باہر ہوگئے تھے اور رواں ماہ شروع ہونے والی آئی پی ایل میں واپسی کریں گے۔ جے شاہ نے کہا کہ فاسٹ بائولر محمد شامی کی کامیاب سرجری مکمل ہو چکی ہے اور وہ وطن واپس لوٹ آئے ہیں، وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل فرنچائز ایل ایس جی کے بلے باز کے ایل راہول نے این سی اے میں اپنا ری ہیب شروع کردیا ہے اور اپنی فرنچائز کو جوائن کرنے کے لئے کلیئرنس کا انتظار ہے۔