محسن داوڑ کی دائر درخواست پر عدالت نے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردیا

پیر 11 مارچ 2024 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کی ایف آئی آر اندراج اور مقدمات تفصیل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے محسن داوڑ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیاتفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار یوسف اورگزئی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کیا تو اس دوران فائرنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے محسن داوڑ دو ساتھی زخمی ہوگئے اور چار افراد جانبحق ہوگئے۔وکیل درخواست گزار سنگین خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ فائرنگ سے محسن داوڑ خود زخمی ہوگیا, ایف آئی آر اندراج کے لئے گئے تو الٹا ایف آئی آر ہمارے خلاف درج کی گئی۔ محسن داوڑ کیخلاف جتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیل فراہم کیا جائی,ہم پرامن احتجاج کررہے تھے فائرنگ ہم نے نہیں کی, دوسری طرف سے فائرنگ ہوئی۔ عدالت کا محسن داوڑ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا عدالت نے متعلقہ حکام سے آئندہ سماعت پر رکارڈ طلب کرلیاعدالت نے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔