رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں، نوازشریف کو آگاہ کر دیا

پیر 11 مارچ 2024 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دبائومیں الیکشن لڑا تھا۔ذرئع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے، انہوں نے اپنی خواہش سے پارٹی قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ن لیگی قائد نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔رانا ثنااللّٰہ نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت ان کی رائے کو مقدم رکھے گی۔اس حوالے سے جب رانا ثنا اللّٰہ سے بات کی گئی تو انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ کا صوبائی صدر ہوں اور پارٹی پالیسی کا بھی پابند ہوں۔