لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس گالف کے بھی ماہر نکلے

پیر 11 مارچ 2024 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) سابق کپتان وقار یونس کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دئیے۔گزشتہ روز انہوں نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔ وقار یونس نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر آٹھ پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔وقار یونس نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور نیک مقصد کیلیے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ ہیپاٹائٹس کے مستحق مریضوں کیلئے کھیلا گیا تھا جس سے حاصل کی گئی آمدنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوگی۔