gپوسٹ گریجویٹ ریزیڈنس کو ایڈھاک پر تعیناتی سے محروم

ٴپر ایڈہاک کی تعیناتی اور ان کی ایڈہاک ایکسٹینشن کے راستے بند کیے جائیں ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

پیر 11 مارچ 2024 20:45

rکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنس کو ایڈھاک پر تعیناتی سے محروم کرنے کو مسترد کرتے ہیں، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز 24/7 ہسپتالوں میں سروسز فراہم کرتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کو نہ تو ماہانہ سٹائپنڈ دیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے لیے نئی اسامیوں کا اعلان کرتی ہے مگر حکومت کی جانب سے ظلم کی انتہا تو یہاں تک ہے کہ بے روزگار پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز پر ایڈہاک کی تعیناتی اور ان کی ایڈہاک ایکسٹینشن کے راستے بند کیے جا رہے ہیں جس کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی، حکومت ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے نئی اسامیوں کی تخلیق اور واجب الادا وظائف کی فورا ریلیز کو یقینی بنائے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صبر کا امتحان نہ لے، سرکاری ہسپتال جو مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں وہ نئی منتخب حکومت کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، نو منتخب وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبے میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کا حل نکالیں، اگر ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل نہ نکالا گیا تو معاملات گمبھیر ہونے کی طرف جائیں گے۔