ریجنل ٹیکس آفس کی کارروائی، سگریٹس کے 1300 سے زائد غیر قانونی کارٹن قبضے میں لے لئے

پیر 11 مارچ 2024 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان سجاد تسلیم اعظم کی ہدایت پر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک ملتان نے نان ڈیوٹی ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1300 سے زائد کارٹن سگریٹس قبضے میں لے لئے جو کہ مختلف لوکل برانڈ اور امپورٹد سگرٹس پر مشتمل ہیں۔ یہ سگریٹ زائد المیاد ہو چکے تھے اور ان پر فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام زائدالمیعاد سگریٹس کو تلف کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔تلف شدہ سگریٹ کے 796 کارٹن کی مالیت تقریبآ 39,800,000 روپے تھی۔ چیف کمشنر سجاد تسلیم اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بڑی بہادری اور ہمت سے ان غیر قانونی سگریٹس کو قبضے میں لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ہم اپنے ریجنل ٹیکس آفس کے ایریا میں کسی کو غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے ۔۔واضح رہے کہ سگریٹس قبضے میں لینے کی یہ کارروائی ملتان، کوٹ ادو، جام پور، ڈیرہ غاڈی خان، جہانیاں خانیوال اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :