رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی

حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منگل 12 مارچ 2024 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی ،سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔عدالت نے حمزہ شہباز کو ایک پیشی کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے۔عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔