Live Updates

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں فش ٹریڈنگ میں ترقی کیلئے محکمہ فشریز کو نئے ٹاسک سونپ دیئے گئے

منگل 12 مارچ 2024 17:19

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت   اجلاس، پنجاب  میں فش ٹریڈنگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صوبے میں فش ٹریڈنگ میں ترقی کیلئے محکمہ فشریز کو نئے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق فش فارمنگ اور شرمپس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جامع پلان طلب کیا گیا۔

اجلاس میں نئے پراجیکٹس کے لیے مختلف ماڈلز،ٹائم لائن، کاسٹنگ اور فوائد و نقصانات بارے تجاویز بھی زیرغور آئیں۔فش فارمنگ میں کامیاب ہمسایہ ممالک سمیت سنگاپور اور یو اے ای کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پنجاب کو ہرشعبے میں ترقی سے ہمکنار کرنا وزیراعلی مریم نوازکا مشن ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیداوار میں اضافے کے لیے دوسرے ممالک اور فش فارمنگ کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے ایکسپرٹس سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز فش فارمنگ و ٹریڈنگ سے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شرمپس کی پیداوارمیں اضافے کے لیے پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح کی بہترین ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایاجائے گا۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے تحت زیادہ پیداوار کے حامل ہمسایہ ممالک سے مشاور ت اور فنی معاونت حاصل کی جائیں گی۔وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈویلپمنٹ آف شرمپس ایکوا کلچران سیلائن اینڈ بریکش ایریاز آف پنجاب کے پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔اسطرح نا قابل کاشت بنجر،نمکین اور کڑوے پانیوں والی اراضی پر شرمپس فارمنگ کی جائے گی۔ جھینگوں اور مچھلی کی فارمنگ کے نئے پراجیکٹس سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار بڑھانے سے غذائی قلعت پر کنٹرول ممکن ہو گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات