سندھ ہائیکورٹ کاپی ٹی آئی آزاد امیدوار کی درخواست پراین اے 237کے تصدیق شدہ فارم 45جاری کرنے کاحکم

منگل 12 مارچ 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس مبین لاکھوپرمشتمل ڈویژن بینچ نے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ظہورالدین کی درخواست پر این اے 237 کے تصدیق شدہ فارم 45 جاری کرنے کاحکم دیدیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں تحریک انصاف کے آزاد امیدوارظہورالدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاتھاکہ وہ فارم 45کے مطابق 8فروری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ریٹرننگ افسرکے دفترنے نتائج تبدیل کرکے مجھے ہرادیاگیا۔ظہورالدین ایڈووکیٹ کاموقف ہے کہ تصدیق شدہ فارم 45جاری کرنے کاحکم دیاجائے۔وہ تصدیق شدہ فارم 45کے ساتھ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکیں۔