ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

ناجائز منافع خوری پر 110افراد کیخلاف مقدمات درج، 83کو گرفتار کیا گیا‘رافعہ حیدر

بدھ 13 مارچ 2024 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 2ہزار 588پوائنٹس کی چیکنگ، 347 مقامات پر خلاف ورزیوں پکڑی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 110افراد کیخلاف مقدمات درج، 83کو گرفتار کیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ تحصیل کینٹ میں 323، سٹی 849 اور ماڈل ٹان میں 608 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، تحصیل رائے ونڈ میں 358 اور تحصیل شالیمار میں 450 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

رواں ماہ اب تک 21 ہزار سے زائد مقامات کی چئکنگ، 857 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موثر چیکنگ کی بدولت گزشتہ روز کی نسبت پیاز، آلو، ٹماٹر اور لیموں کی قیمتوں میں کمی پائی گئی، دال چنا اور بیسن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریلیف کی بنیادی سطح تک منتقلی کیلئے کوشاں ہیں، حکومت پنجاب کی ناجائز منافع خوری کیخلاف زیرو ٹالرنس پاکیسی پر سختی سے عمل ہو گا۔