وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پارلیمنٹرینز زاہد اکرم چیئرمین ضلعی کمیٹی کی قیادت میں رمضان بازار کا دورہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 13 مارچ 2024 17:04

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2024 ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پارلیمنٹرینز کا رمضان بازار کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ خان  بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پارلیمنٹرینز کو رمضان بازار میں جاری سبسٹیڈی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زاہد اکرم ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین ضلعی کمیٹی کی قیادت میں ممبر صوبائی اسمبلی کاشف پنسوتہ،اور چوہدری غلام مرتضی نے ستلج پارک میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ خان نے صوبائی اسمبلی کے ممبران کو رمضان بازار کا دورہ کرایا اس موقع پر ڈیٹی کمشنر نے رمضان بازار میں جاری حکومتی سبسٹڈی کے بارے میں پارلیمنٹرینز کو آگاہ کیا اس موقع پر زاہد اکرم ممبر صوبائی اسمبلی نے وہاں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور انکو حل کرنے احکامات جاری کیے۔