ایدھی فائونڈیشن نے 9 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی

بدھ 13 مارچ 2024 19:15

ایدھی فائونڈیشن نے 9 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) ایدھی فائونڈیشن لاہور نے 9 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 9 افراد کی لاشیں شناخت نہ ہونے پر امانتاً تدفین کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ داتا دربار تھانہ مصری شاہ 2، تھانہ ٹبی سٹی 2 اور تھانہ بھائی گیٹ کی 3 لاشیں شامل ہیں۔ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کو غسل و کفن کے بعد سگیاں قبرستان میں امانتاًتدفین کر دی گئی ۔