گورنر سندھ نے نسیم میمن کا کیس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجنے کی سفارش کردی

بدھ 13 مارچ 2024 23:03

گورنر سندھ نے نسیم میمن کا کیس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے نسیم میمن کے خلاف صوبائی محتسب کی جانب سے سزا کا معاملہ مزید تحقیقات کے لئے کیس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجنے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 میں قانونی اور تکنیکی خامیوں کی بناءپر صوبائی محتسب سندھ کو کیس واپس بھیجا جارہا ہے، کیس واپس بھیجنے کا مقصد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی مدد کے بعد ٹھوس قانونی بنیادوں پر تفصیلی تحقیقات کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حوالہ شدہ فیس بک اکاونٹ کی ملکیت کا تعین کرے، دونوں فریقین کے آئی پی ایڈریس اور ڈیوائسز کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی محتسب کو کیس واپس بھیجتے ہوئے ان کے 24 نومبر کے حکم نامے پر عمل درآمد کو عارضی طور پر معطل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :