ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک میں جہلم پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 14 مارچ 2024 14:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) جہلم پولیس کے افسران و جوان دوران نماز فجر مساجد اور امام بارگاہوں پر الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جہلم پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی سے والنٹئیرز بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لئے موجود ہیں، چھت ڈیوٹی، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، فیلڈ افسران تمام ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، جہلم پولیس شہریوں کو دوران عبادات پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ

متعلقہ عنوان :