بڑے میاں چھوٹے میاں کا ٹریلر 26 مارچ کو جاری ہوگا

sیہ فلم رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

جمعرات 14 مارچ 2024 21:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا ٹریلر 26 مارچ کو جاری ہوگا۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف شہروں اور ممالک ممبئی، ابوظہبی، لندن، اسکاٹ لینڈ اور اردن میں کی گئی۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹیزر ایکشن مناظر سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔

نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سوناکشی سنہا، منوشی چلر اور الایہ ایف بھی فلم کا حصہ ہیں۔فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔