سلمان خان کی عامرخان کی سابقہ اہلیہ کرن راو کو اپنے ساتھ کام کی پیشکش

جمعرات 14 مارچ 2024 21:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راو کی فلم لاپتا لیڈیز دیکھ کر انہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کردی۔سلمان خان نے کرن راو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راو کی فلم لاپتا لیڈیز دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی آپ کی فلم کو بہت پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا کام شاندار ہے، بطورِ ہدایتکار آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سلمان خان نے کرن راو کو کام کی پیشکش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی

متعلقہ عنوان :