Live Updates

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے

جمعرات 14 مارچ 2024 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے،12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم سمیت اہم شخصیات کو سزائیں سنائیں۔ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔ جج محمد بشیر کے پاس سابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسزبھی زیر سماعت رہے۔ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات