بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،سربراہ ایئرچیف مارشل سے ملاقات

دوطرفہ دلچسپی کے مختلف اموراور ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اور نیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر

جمعرات 14 مارچ 2024 21:15

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔جمعرات کوآئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے مختلف اموراور ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اور نیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے سائبر ڈومین میں پی اے ایف کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔