جیکب آباد کی عدالت نے کھلے نالے میں گر کر معصوم کی ہلاکت کاازخود نوٹس لے لیا

جمعرات 14 مارچ 2024 21:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) جیکب آباد کی عدالت نے کھلے نالے میں گر کر معصوم کی ہلاکت کاازخود نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ چیئر مین ، سی ایم او ، پراجیکٹ منیجر ایم ایس ڈی پی ، سول سرجن اور دیگر حکام 18مار چ کو سیشن کورٹ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑ کی عدالت نے اخبارات اور سوشل میڈیا پر چنہ محلہ میں کھلے مین ہول میں معصوم فرحان پیچوہو کے گر کر فوت ہونے اور سول ہسپتال سے لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس نہ دینے کے واقع کی خبروں کا نوٹس ازخود نوٹس لے لیا ہے، عدالت نے بلدیہ جیکب آباد کے چیئر مین غلام عباس جکھرانی ، سی ایم او رفیق بلیدی ، پراجیکٹ منیجر ایم ایس ڈی پی بابر سرکی ، ڈی ایچ او عبدالغفار رند ، سول سرجن ڈاکٹر عبدالمالک کھرل اور ایس ایچ او سو لائین کو 18مارچ کو طلب کر لیا ہے ،عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔