دبئی، پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں یومیہ 5 ہزار افطار پیکٹس تقسیم

جمعہ 15 مارچ 2024 09:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس ایستر ہیلتھ کیئر کے تعاون سے رمضان المبارک میں یومیہ 5 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کررہی ہے۔عرب نیوز کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے دبئی، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان کے 13 مقامات پر 300 سے زیادہ رضاکار افطار کے وقت سے چند لمحے قبل سڑکوں پر موجود مسافروں کو یومیہ 5 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کرنے میں مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ماہ صیام میں اس مہم کے دوران ایک لاکھ 17 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے تھے تاہم رواں سال تعداد بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ پیکٹس کی تقسیم متوقع ہے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکٹس میں افطار کے لیے کھجور، پانی، کیک اور جوس کا ڈبہ موجود ہے۔رمضان المبارک کے دوران یہ تعاون ماہ مقدس کے دوارن متحدہ عرب امارات کے باشندوں کے درمیان ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔