اے این ایف کی کاروائیاں جاری ،98کلو منشیات برآمد کر کے 16 ملزمان گرفتارکر لیے

جمعہ 15 مارچ 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، 13کاروائیوں میں 98کلو منشیات برآمد کر کے 16 ملزمان گرفتارکر لیے گئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے دو مسافروں سے 9 کلو چرس برآمد، اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 2.9 کلو آئس برآمد، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس برآمد، لاہور کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن برآمد، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کاروائیوں میں سعودیہ اور ترکی جانے والے دو مسافر سی116 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ملائشیا جانے والے مسافر سے 19 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد، راولپنڈی میں کوریئر آفس سے تھائیلینڈ بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 164 گرام ویڈ برآمد، موٹر وے چوک پشاور کے قریب 3ملزمان سے 40.8 کلو چرس برآمد، جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب دو ملزمان سے 21.3 کلو چرس برآمد، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 14 کلو چرس برآمد، جڑانوالہ روڈ فیصل آباد پر دو ملزمان سے 1.2کلو افیون، 2کلو ہیروئن اور 3.3کلو چرس برآمدہوئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔