کسی کا رشتہ دار ہو کر آگے آنا مورثی سیاست نہیں ہے ، اگر کسی کا رشتہ دار اہل نہیں ہے وہ آگے آئیں یہ موروثی سیاست ہے،علی امین گنڈا پور

جمعہ 15 مارچ 2024 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے، جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین این اے 44 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینگے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی کا رشتہ دار ہو کر آگے آنا مورثی سیاست نہیں ہے ، اگر کسی کا رشتہ دار اہل نہیں ہے وہ آگے آئیں یہ موروثی سیاست ہے، بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہے ان کو پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے، یہاں پر ہماری جماعت کی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوگی ۔