سوات ، بڑھتے حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس متحرک

ون ویلنگ کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی،حبیب اللہ خان

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) سوات میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کویقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس متحرک ہوگئی ہے اور ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لیکر موٹرسائیکلیں بند کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے بتایا کہ ون ویلنگ کے اس خطرناک کھیل کے باعث آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور لوگوں کی خوشیاں غم میں تبدیل ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہرگزنہ دیں ۔