وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب

ہفتہ 16 مارچ 2024 15:32

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یونان   کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس سے کئی مائوں کی گود اجڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔