وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھنانے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس سے کئی مائوں کی گود اجڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔