کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ساتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:51

کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ساتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ساتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔رواں برس بھی پاکستان نے وائٹ بال اور بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، بھارت کی ویمن ٹیم کا بھی دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے، اس لیے بھی رجسٹریشن پر مثبت فرق پڑا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ہر طرز اور ہر سطح کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سائوتھ ایشین کرکٹرز کے رجسٹریشن کرانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی مین اینڈ ویمن ٹیم اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے رجحان میں مزید اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینے سے بھی مختلف کمیونیٹیز کو آگے آنے کا موقع ملا اور اب ساتھ ایشین ٹیموں کے دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینز میں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق سنگھ نام رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی اور سمتھ نام والوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ سمتھ کی تعداد 2364 رہی، خان، شرما اور کمار نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی۔پارٹیسپیشن ہیڈ کرکٹ آسٹریلیا جیمز کوارمبے کے مطابق ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے، ہم چاہتے ہیں کمیونیٹیز اہم رول ادا کریں۔