وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینیٹ کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:39

وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینیٹ کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینٹ کے لیئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیئے،محسن رضا نقوی کے تجویزو تائید کنندگان میں سید علی حیدر گیلانی ،خواجہ عمران نذیر،چودھری شافع اور غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں،کاغذات جمع کروانے کے موقع محسن نقوی اور دیگر پر وکلا نے گل پاشی کی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر ، شافع حسین ، سید علی حیدر گیلانی ،غضنفر عباس چھینہ بھی موجود تھے ،ریٹرننگ آفیسر نے محسن نقوی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔