محسن نقوی نے سینٹ کیلئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

تجویزو تائید کنندگان میں علی حیدر گیلانی ،خواجہ عمران نذیر،شافع اور غضنفر عباس چھینہ شامل تھے

ہفتہ 16 مارچ 2024 19:10

محسن نقوی نے سینٹ کیلئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامزدگی جمع کروا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینٹ کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامذدگی جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

محسن رضا نقوی کے تجویزو تائید کنندگان میں سید علی حیدر گیلانی ،خواجہ عمران نذیر،چودھری شافع اور غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔ کاغذات جمع کروانے کے موقع محسن نقوی اور دیگر پر وکلاء کی جانب سے گل پاشی کی گیء ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر ، شافع حسین ، سید علی حیدر گیلانی ،غضنفر عباس چھینہ بھی موجود تھے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے محسن نقوی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔