وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینیٹ کیلئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیئے

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:12

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینیٹ کیلئے آزاد امیدوار کے طور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے سینیٹ کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر 2کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیئے،محسن رضا نقوی کے تجویزو تائید کنندگان میں سید علی حیدر گیلانی ،خواجہ عمران نذیر،چودھری شافع اور غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں، کاغذات جمع کروانے کے موقع پر وکلاء کی جانب سے وفاقی وزیر محسن نقوی اور دیگر سیاسی رہنمائوں پر گل پاشی کی گئی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ، شافع حسین ، سید علی حیدر گیلانی ،غضنفر عباس چھینہ بھی موجود تھے ،ریٹرننگ آفیسر نے محسن نقوی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔