دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا،شیری رحمان

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت جوانوں کے لواحقین اور پاک افواج سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن کے دفاع کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔