عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے،علامہ رانا محمد ادریس

ہفتہ 16 مارچ 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) نائب ناظم اعلی ٰتحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نےکہا ہے کہ عورت کے حقوق کا تحفظ اسلام کی تعلیمات سے ممکن ہے اسلام نے عورت کے وقار کے منافی رسومات کا خاتمہ کیا۔ خواتین کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا اہم ترین جزو ہیں ۔ انہوں نےتحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن میں اسلام میں عورت کا مقام اور کردار کے موضوع پر درس عرفان القرآن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی خواتین کو امہات المومنین کے اسوہ کو اختیار کرنا ہو گا۔

اسلام کی آمد سے قبل عورت بہت مظلوم اور معاشرتی و سماجی عزت و احترام سے محروم تھی۔دین اسلام کی آمد عورت کیلئے ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام بنی۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ کا فرمان ہے کہ جس نے تین لڑکیوں کی پرورش کی ان کی تعلیم و تربیت کی،ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ حسن سلوک کیا تو اس کیلئے جنت ہے۔

(جاری ہے)

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو حقوق دیئے۔

درس عرفان القرآن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،پیر سید انعام اللہ شاہ،علامہ صاحبزادہ ظہیر نقشبندی،پروفیسر ذوالفقار علی،قاری ریاست علی چدھڑ،شہباز حسین بھٹی،شفاقت مغل، محمدارشد،اسلم پرویز، امجد علی قادری،کیپٹن(ر) عبد المجید،معراج خالد قادری، احمد صادق سمیت اہم علمی،سیاسی،سماجی مذہبی شخصیات،تاجر برادری اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

درس عرفان القرآن کے بعد ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے اہم شخصیات میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ قرآن(عرفان القرآن) کے نسخے بطور تحفہ پیش کئے۔رمضان المبارک میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک کے 120شہروں میں دوروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آج 17مارچ(اتوار) کو نماز فجر کے بعد آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟ کے موضوع پر درس قرآن دیں گے۔