نابلس،یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی دھمکی

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی علاقوں میں فائرنگ اور پتھرائو کیا،عرب میڈیا

اتوار 17 مارچ 2024 14:50

نابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں کے قریبی علاقوں پر حملے کے بعد یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی علاقوں میں فائرنگ اور پتھرائو کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس، طولکرم، بیت لحم، الخلیل اور جنین میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہناتھا کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔