خوئے خندران علاقے میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،ترجمان این ڈی ایم اے

اتوار 17 مارچ 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) خوئے خندران علاقے میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے بلوچستان، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ،فرنٹئیر کور اور ضلعی انتظامیہ نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ،بروقت مقامی آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آتشزدگی کو روکا جا سکے۔این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔این ڈی ایم اے صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لینے اور ضرورت کے مطابق وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :