شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

اتوار 17 مارچ 2024 18:10

لورالا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی رہنماء نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف کیپٹن احمد بدر اور دیگر اہلکاروں کے شہادتوں پر اظہار افسوس اوردہشتگرد وں کے سیکورٹی فورسز پر حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فورسز کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں، شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اورقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک حکومت، فوج، تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے۔۔\378