ح*آصفہ بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن کیلئے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے

اتوار 17 مارچ 2024 19:45

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے۔