شہداء کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

اتوار 17 مارچ 2024 20:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی رہنماء نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف کیپٹن احمد بدر اور دیگر اہلکاروں کے شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشتگرد وں کی سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فورسز کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جان قربان کی ہے شہداء کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اورقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک حکومت، فوج، تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے۔