ش*حیدرآباد، مکان میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابوپالیا

اتوار 17 مارچ 2024 21:30

ئ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) حیدرباد کے علاقے مرزا پاڑے میں مکان میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابوپالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی صبح مرزا پاڑہ میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ، اطلاع ملنے پر فوری طور پر عنایت اللہ فائر برگیڈ کی فائر انجن کو عملے کے ہمراہ روانہ کیا گیا ، فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ مکان کے اندر گھریلو سامان اور کتابوں میں لگی تھی۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مکان سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کا آبائی مکان بتایا جاتا ہے ۔فائر برگیڈ کے اسٹاف نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پا لیا ۔اتشزدگی کے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔