پاکستان میں عیدالفطر 11اپریل کو ہونے کی پیشگوئی

شوال المکرم کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے،عیدالفطر 11اپریل بروز جمعرات کو ہو گی،حافظ عمران حمیداشرفی

اتوار 17 مارچ 2024 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) معروف روحانی اسکالر و محقق ، حافظ عمران حمید اشرفی نے پیشگوئی کی ہے کہ امت مسلمہ کو اس سال 30 روزے نصیب ہونے کا امکان ہے۔آئندہ ماہ شوال المکرم کے چاند کی رویت کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے لہذا یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر انشااللہ 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔