فوکو شیما پلانٹ کا صفائی کے عمل سے گزارا گیا پانی سمندر میں چھوڑنے کا چوتھا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، ٹیپکو

پیر 18 مارچ 2024 08:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی( ٹیپکو ) نے کہا ہے کہ سونامی سے متاثرہ فُوکُوشیما دائی اِیچی جوہری بجلی گھر کی صفائی کے عمل سے گزارے گئے اور کثافت کم کردہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا چوتھا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

این ایچ کے ،کے مطابق ٹیپکو نے رواں مالی سال کے لیے چوتھے اور آخری مرحلے کا آغاز 28 فروری کو کِیا تھا،اس جوہری بجلی گھر میں پگھلے ہوئے ایندھن کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی بارش اور زمینی پانی میں شامل ہوتا رہا ہے،اس میں سے بیشتر تابکار مادوں کو نکالنے کے لیے جمع شدہ پانی کو صفائی کے عمل سے گزارا جا رہا ہے لیکن پھر بھی ٹریٹیم اس میں موجود رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیپکو صفائی کے عمل سے گزارا گیا پانی سمندر میں چھوڑنے سے پہلے اسے پتلا کرتی ہے تاکہ اس میں ٹریٹیم کی سطح کو پینے کے پانی کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی رہنما سطح کے تقریباً ساتویں حصے تک کم کِیا جاسکے۔