متحدہ عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دیدی

پیر 18 مارچ 2024 11:52

متحدہ عرب امارات نے  87 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دیدی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنی ویزا استثنیٰ پالیسی کے تحت 87 ممالک کو پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کر دیا ہے،جس کا مقصد سیاحوں کے لیے سفر کو آسان بناناہے۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل حکومت نے واضح کیا کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یاسپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ یو اے ای کے داخلے کی بندرگاہوں پر پہنچنے پرجی سی سی ریاست کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کرکے داخل ہو سکتے ہیں۔ان تمام 87 ممالک کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں ہو گا۔اہل افراد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 10 دن کی رعایتی مدت کے ساتھ 30 دنوں کے لیےانٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں،مزید برآں، منتخب ممالک کے شہری آمد پر 90 دنوں کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا ، آسٹریلیا ، آذربئیجان ، بحرین ، بربادوس،برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، بیرونی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا،کروشیا قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا،فن لینڈ،فرانس،جارجیا،جرمنی،ہونڈوراس،ہنگری،ہانگ کانگ،آئس لینڈ،اسرا ئیل،اٹلی،جاپان،قازقستان،کریباتی،کویت،لٹویا،لیختنسٹین،لتھوانیا،لکسمبرگ،ملائیشیا،مالدیپ،مالٹا،ماریشس،میکسیکو،موناکو،مونٹی نیگرو،نورو،نیوزی لینڈ،ناروے،عمان،پیراگوئے،پیرو،پولینڈ،پرتگال،قطر، آئرلینڈ،رومانیہ،روس،سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز،سان مارینو،سعودی عرب،سیشلز،سربیا،سنگاپور،سلوواکیہ،سلووینیا،جزائر سلیمان،جنوبی کوریا،سپین،سویڈن،سوئٹزرلینڈ،بہاماز،نیدرلینڈ،برطانیہ،امریکا،یوکرین،یوراگوئے،ویٹیکن،ہیلینک،بوسنیا اور ہرزیگوینا،آرمینیا،فجی اور کوسوو شامل ہیں۔