پشاور، شہری سرورخان گھرکی دہلیز پرقتل کر دیا گیا

پیر 18 مارچ 2024 12:47

پشاور، شہری سرورخان گھرکی دہلیز پرقتل کر دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پشاور کے تھانہ گلبہار کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گلبہار پولیس کے مطابق واقعہ رشید ٹائون روڈ پرنذربوستان جنازہ گاہ کے قریب پیش آیا جہاں سرور خان ولد اکرام خان کو ملزم مہناز،ظہور اور عباس ساکن ہزار خوانی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ وجہ عناد فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔